ملکہ کی خبریں 23/2/2017

Malka

Malka

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) پرائیویٹ سکولز پر عدم اعتماد، والدین نے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے سرکاری سکولوں کا رخ کر لیا، اپنے بچوں کی تعلیم سرکاری سکولوں سے حاصل کروانے کا عہد تفصیل کے مطابق پرائیویٹ سکولوں میں بھاری فیسوں، میٹرک پاس اساتذہ اور نامکمل پڑھائی سے تنگ والدین نے اپنے بچوں کی اعلی تعلیم کے لئے سرکاری سکولوں کا رخ کر لیا ہے، چونکہ امیر لوگوں کا یہ رجحان بن گیا ہے کہ زیادہ فیس لینے والے سکولوں میں تعلیمی معیار بھی اچھا ہوتا ہے لیکن حقیقت اس کے بالکل بر عکس نکلی ہے ،پف کے سالانہ امتحانات میں بھی پرائیویٹ سکولوں کے مالکان نے پانچویں اور آٹھویں کلاسز کے امتخانات نہیں دلوائے ،جس پر والدین شدید بے چینی کا شکا ر ہو گئے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سکولوں کے مالکان نے پرائیویٹ سکولوں کو روزی کا ایک ذریعہ بنا رکھا ہے اور لوٹ مار شروع کی ہو ئی ہے ،غریب لوگ اپنا پیٹ کاٹ کر اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلوانے کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کا رخ کرتے ہیں ،جبکہ پرائیویٹ سکولز مالکان اپنے رزلٹ اور سکول کو بدنامی سے بچانے کے لئے کمزور بچوں کے داخلے ہی نہیں بھیجتے ۔تاکہ سکول کی بدنامی نہ ہو ،والدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنچاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کو بند کیا جائے ۔اور تمام بچوں کو سرکاری سکولز میں داخلہ یقینی بنا یا جا ئے ،جبکہ گلیانہ ،ملکہ ،بھگوال ۔ٹھوٹھہ رائے بہارد، ڈوگہ ،اور دوسرے دیہاتوں کی عوام نے پرائیویٹ سکولوں سے اپنے بچوں کے سرٹیفکیٹ لے کر سرکاری سکولوں کا رخ کر لیا ہے ،واضع رہے کہ تمام پرائیویٹ سکولز کے مالکان نے اپنے سکول کے اساتذہ کو کھلی چھٹی دے رکھی کہ وہ ٹیوشن سنٹر قائم کر لیں ،تاکہ جو رقم غریب اپنے گھریلو بجٹ کے لئے بچا لیں ،وہ بھی نکلو ا سکیں ،جو سراسر زیادتی ہے ۔حکومت پنچاب اس پر بھی پابندی لگائے ۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ملکہ(عمر فا رو ق اعوا ن سے )پاکستان تحریک انصاف پنچاب نے چوہدری محمد الیاس کو ضلع گجرات کا صدر نامزد کر دیا ۔باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پنچاب نے چوہدری محمد الیاس کو ضلع گجرات کا صدر نامزد کر دیا اور جنرل سیکرٹری کے لئے چوہدری سلیم سرور جوڑا کو ذمہ داریاں سونپی ہیں۔چوہدری محمد الیاس اور چوہدری سلیم سرور جوڑا کی بطور صدر اور جنرل سیکرٹری نامزدگی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ،پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنچاب کے صدر عبد العلیم خاں نے نوٹیفکیشن جاری کیا ۔عبد العلیم خاں نے نوٹیفکیشن جاری کر تے ضلع گجرات کی تنظیم سازی جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ملکہ(عمر فا رو ق اعوا ن سے )چوہدری فضل داد میٹرنٹی ہسپتال گلیانہ میں بے ہوشی کے ڈاکٹر کو جلد تعینات کیا جائے ،یہ بات حلقہ گلیانہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت زاہد مصطفی اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،انھوں نے کہا کہ گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال گلیانہ کو قائم ہوئے ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے ۔اور چند ماہ قبل مزکورہ ہسپتال میںڈلیوری کے لئے آپریشن بھی شروع کر دئیے گئے تھے ،لیکن ہسپتال میں بے ہوشی کا ڈاکٹر تعینات نہیں کیا گیا ۔انھوں نے کہا کہ بے ہوشی کے ڈاکٹر کی اشد ضرورت ہوتی ہے ۔کیونکہ میٹر نٹی ہسپتال میں کسی بھی وقت ایمرجنسی آپریشن کیا جانا ہوتا ہے ۔حکومت پنچاب اور ای ڈی او ہیلتھ عوامی تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے بے ہوشی کے ڈاکٹر کو فوری طور پر تعینات کیا جائے ۔