کراچی (جیوڈیسک) پرائیوٹ اسکولوں میں بڑھتی ہوئی فیسوں پر ہر شہر میں والدین پریشان ہیں، کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں والدین نے آج احتجاج کیا۔
تین وزارتیں، نجی اسکولوں کی اتھارٹی، سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی کا دو سال سے کوئی چیئرمین ہی نہیں۔ اسکول کہتے ہیں کہ نرسری کا بچہ اسکول بھیجنا ہے تو جمع کرائیں 2 لاکھ 20ہزار روپے، نویں جماعت میں داخلہ 2لاکھ کا اور ماہانہ فیس 35 ہزارروپے۔
والدین کا کہنا ہے کہ کتابوں کی مد میں 20ہزار لیا جاتا ہے اور پرانی یا فوٹو اسٹیٹ کتابیں دی جاتی ہیں۔ لوڈ شیڈنگ میں جنریٹر فیس الگ وصول کی جاتی ہے۔ لائبریری ہو نہ ہو، لائبریری فیس دینا پڑے گی۔ نجی اسکولوں کی انتظامیہ کہتی ہے کہ کوئی فیس نہیں بڑھائی، بس 8فیصد اضافہ کیا ہے۔