آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا 12 جنوری سے سکول کھولنے کا اعلان

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (پ۔ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے 12 جنوری سے سکول کھولنے کا اعلان کر دیا۔ سکول زبردستی بند کروائے گئے تو حکومت کے اس اقدام کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے۔

یہ بات ضلعی چیئرمین چوہدری محمدندیم سندھو ،چوہدری جاویداقبال،راناخلیل احمدخاں،عارف سندھو،گلزارحسین اوردیگرنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی انہوںنے کہا کہ کسی حدتک تمام نجی تعلیمی اداروں نے سیکیورٹی اقداما ت کرلئے ہیں اورجن تعلیمی اداروں نے سیکیورٹی لوازمات پورے کرلئے ہیں انہیں کھلناچاہیے کیونکہ نجی تعلیمی اداروں کے تمام ترمالی معاملات تعطل کاشکارہیں ۔نجی تعلیمی اداروں میں پڑھانے والے اساتذہ کوتنخواہوںکی ادائیگی نہیںہوسکی ہے اورنہ ہی یوٹیلٹی بلز اورکرایہ پرحاصل کی گئی عمارتوں کے کرایوںکی ادائیگی ممکن ہوسکی ہے اگرنجی تعلیمی ادارے ایسے ہی بندرہے تو سکول دیوالیہ پن کاشکارہوجائیں گے۔

چوہدری ندیم سندھونے کہاکہ اب حکومت بھی ہمارے ساتھ تعاون کرے کیونکہ ہم نے حکومت کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا اب وہ نجی تعلیمی اداروں کوتعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے سے نہ روکے بلکہ حکومت بھی تعاون کرے تاکہ آمدہ پنجم وہشتم ،میٹرک وانٹرمیڈیٹ کے امتحانات متاثرنہ ہوں۔