پرائیویٹ سکولز کے پرنسپل اور مالکان کی طرف سے کنکورڈیا کالج قصور کیمپس کا دورہ کیا

Concordia College Funtion

Concordia College Funtion

قصور (محمد عمران سلفی سے) بیکن ہائوس سکول سسٹم کے تحت چلنے والے کنکورڈیا کالج قصور کیمپس کا گروپ ہیڈ آف کنکورڈیا کالجز عمر مشتاق ،پرنسپل اشعر رشید اور وائس پرنسپل عبدالرزاق کی دعوت پر ضلع بھر کے پرائیویٹ سکولز کے پرنسپل اور مالکان نے دورہ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل اشعر رشید نے آنے والے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور کنکورڈیا کالج قصور کیمپس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

وائس پرنسپل عبدالرزاق نے بتایا کہ کنکورڈیا کالج میں دو نئے پروجیکٹ جن میں لرننگ مینجمنٹ سسٹم اور بلینڈر ڈ لرننگ سسٹم شامل ہیںشروع کردئیے گئے ہیں ۔ اس موقع پر موجود مختلف سر براہان سکول جن میں علامہ اقبال ماڈل سکول کے پرنسپل مہر محمد عاشق ، پاکستان ماڈل سکول کے پرنسپل محمد طفیل سرور بلوچ اور یاسین ضیغم ،صادق میموریل سکول کے پرنسپل محمد خالد اور اُن کے بھائی محمد ارشد ، مون سٹار سکول کے پرنسپل حافظ بشارت ر شید ، و دیگر شامل تھے۔

اُنہوں نے کالج کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کیا۔ کالج کے شعبہ جا ت میں سائنسی ، آرٹس اور کمپیوٹر سائنس شامل ہیں ۔ کنکورڈیا کالج میں اس تعارفی تقریب میں گفتگو کر تے ہوئے مختلف سربراہان سکول نے کنکورڈیا کالج کے تعلیمی پروجیکٹ شروع کرنے کو تعلیم کیلئے ایک اہم انقلابی اقدام قرار دیا اور کالج کی کاوشوں کو خوب سراہا ۔میرٹ اور ضرورتمند ذہین طالبہ و طالبا ت کیلئے 50،50 سکالر شپ دئیے جانے کے اقدام کو خوب سراہا اور کہا کہ کنکورڈیا کالج شہر قصور میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے اور یہی وجہ ہے کہ کنکورڈیا کالج گذشتہ تین سالوں میں طلباء کی تعدا د میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔