کراچی (جیوڈیسک) نجی شعبے کی جانب سے قرضے لینے کے رجحان میں اضافہ ہو گیا۔ کئی ماہ بعد قرض منفی سے مثبت ہو گیا۔
اسٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے گیارہ اکتوبر تک نجی شعبے نے چودہ ارب چوہتر کروڑ روپے کا قرض بنکوں سے حاصل کیا گیا۔ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں نجی شعبے نے ساڑھے اکہتر ارب روپے سے زائد کے قرض واپس کئے تھے۔
نئے قرضوں کے بعد نجی شعبے کے ذمے مجموعی قرضوں کا حجم تین ہزار تین سو ستاون ارب روپے ہو گیا۔ تین ماہ میں پبلک سیکٹر انٹرپرائزز نے سینتیس ارب روپے کا قرض حاصل کیا۔