کراچی (جیوڈیسک) توانائی کی بہتر فراہمی اور حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کے سبب سرمایاکار بزنس کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کے حصول میں تیزی دکھارہے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا مئی پرائیویٹ سیکٹر نے بینکوں سے 294 ارب روپے قرضہ حاصل کیا جبکہ گزشتہ سال اس عرصے میں یہ صرف 8 ارب روپے تک محدود تھے۔ماہرین کا کہنا ہے۔
کہ حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی معاشی اصلاحات سے کاروباری برادری کا اعتماد بڑھا ہے، جس کے باعث تاجر بزنس کو وسعت دینے کے لیے بینکوں سے قرضے حاصل کر رہے ہیں۔ صنعت کاروں کے مطابق نجی شعبے کے قرضوں میں اضافے سے معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوگی اور ملازمت کے مواقع بھی بڑھیں گے۔