لاہور (جیوڈیسک) پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کی جانب سے تاریخ ختم ہونے کے باوجود عازمین حج سے درخواستیں وصول کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا۔
عازمین حج کی جانب سے درخواستیں جمع کرانے کے لیے اٹھارہ جون آخری تاریخ تھی لیکن اس کے باوجود پرائیوٹ حج ٹور آپریٹرز عازمین حج سے درخواستیں وصول کر رہے ہیں جو غیر قانونی ہے جس کا مقصد شہریوں سے فراڈ کرنا ہے لہذا عدالت حکم امتناعی جاری کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔