کراچی (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار جواب دیں کہ اسٹیل مل کے ملازمین کو5 ماہ سے تنخواہیں ادا کیوں نہیں کی گئیں۔
کراچی میں نیشنل لیبر فیڈریشن کی جانب سے اینٹی نجکاری کنونشن سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اگر حکومت خسارے اور قرض کی بنیاد پر اداروں کی نجکاری کرے گی تو اس طرح پورا پاکستان مقروض ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت ان اداروں کی نجکاری کے بجائے ان میں موجود کرپٹ لوگوں کے خلاف کاروائی کرے۔ کنونشن میں پی آئی اے، پی ٹی سی ایل، اسٹیل سمیت دیگر اداروں کے نمائندگان اور کارکنان نے شرکت کی۔