کراچی (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے اہم قومی اداروں کی نجکاری کا سلسلہ نہ روکا تو پیپلزپارٹی اس معاملے پر عدالت سے رجوع کرے گی۔
ہفتہ کو کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری کے بغیر قومی اداروں کی نجکاری غیر آئینی ہے۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں کوئی معاہدہ نہیں ہے عوامی ایشوز اگر حل نہیں ہونگے تو ہم حکومت پر تنقید بھی کرینگے اور احتجاج بھی کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بعض معاملات پر (ن) لیگ کا اسلئے ساتھ دیتی ہے کہ ہم جمہوریت کے حامی ہیں اور جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچانا چاہتے ہیں۔