ملتان (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کا خسارہ کم ہوگا تب ہی ٹرین پٹری پر چل سکے گی، نئے لوکوموٹو کی خریداری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں سے رابطہ کر لیا ہے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے میں بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں ، چار ماہ میں اٹھارہ ارب روپے کا منافع ہوا ہے، ٹرینوں کے اوقات بہتر بنانے کے لیے جلد اٹھاون لوکوموٹو خریدے جائیں گے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کی نجکاری روکنے کے لیے ملازموں کو کام کرنا ہوگا۔
خسارہ کم ہوگا تو ہی ٹرین پٹری پر چل سکے گی۔ وزیر ریلوے نے اسٹیشن پر مناسب اقدامات نہ کرنے پر ڈی ایس ریلوے کی سرزنش کی اور خودسوزی کی دھمکی دینے والے سابق ریلوے ملازم کو گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا۔