نجکاری کیخلاف واپڈا ملازمین کا ملک گیر ہڑتال اور تالہ بندی کا اعلان

 Wapda

Wapda

لاہور (جیوڈیسک) واپڈا ملازمین نے محکمے کی نجکاری کے عمل کو ملک دشمنی قراردیتے ہوئے ملک گیر ہڑتال اور تالہ بندی کا اعلان کیا ہے۔ مزدور راہنماوں کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل کر رہی ہے، پورے ملک میں بجلی بند کرنا پڑی تو وہ بھی کر کے دکھا دیں گے۔

واپڈا کی نجکاری کے فیصلے پر مزدور اور کارکن سراپا احتجاج ہیں،واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین کے تحت لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ ہوا، جس میں لیبر لیڈر خورشید احمد اور انسانی حقوق کے علمبردار آئی اے رحمان نے خطاب کیا۔

ان راہنماوں کا کہنا تھا کہ اداروں کی نجکاری کا فیصلہ زمینی حقائق کے منافی ہے، بجلی مہنگی اور ادارے مزید تباہ ہوں گے۔ مزدور راہنماوں کا کہنا تھا مزدور کا استحصال کیا جارہا ہے، سہولتیں کم کی جارہی ہیں کام زیادہ لیا جاتا ہے، من پسند افراد کو نواز نے کے لئے منافع بخش اداروں کو بیچا جا رہا ہے۔

جو ہمیں منظور نہیں۔ توانائی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مزدوروں کے نجکاری پالیسی پر تحفظات درست ہیں، حکومت منافع بخش اداروں کی بجائے پہلے نقصان و الے اداروں کی شفاف نجکاری کرائے۔