ممبئی (جیوڈیسک) سابقہ مس ورلڈ باکسر کے روپ میںنظر آئیں گی۔ پرینکا چوپڑا کی بایو گریفیکل اسپورٹس ڈرامہ فلم کا پہلا مکمل ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی اس پیشکش کے ہدایتکار امنگ کمار ہیں۔بھارتی باکسر میری کوم کی زندگی پر مبنی فلم کا یہ لیڈ کردار سابقہ حسینہ عالم اور ایوارڈ یافتہ اداکارہ پرینکا چوپڑا نبھا رہی ہیں۔
بالی وڈ کی اس بایو گریفکل اسپورٹس ڈرامہ کی کہانی بھارتی باکسنگ چمپین کی زندگی کا مکمل احاطہ کرتی ہے جسے سایون کوادرس نے تحریر کیا ہے ۔فلم انگریزی اور ہندی زبان میں بنائی گئی ہے۔ پرینکا چوپڑا کی فلم میری کوم پانچ ستمبر کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔