پریانکا چوپڑا اینیمیٹڈ فلم پلینز کی پروموشن میں مصروف

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

بالی ووڈ کی پگی چوپ پریانکا چوپڑا نے لاس اینجلس میں اپنی فلم۔ ۔پلینز ۔۔کی پروموشن کی۔ پریانکا کودیکھ کر امریکی مداحوں کا ہجوم امڈ آیا۔ بالی ووڈکے بعد پریانکا چوپڑا نے قدم رکھا ہے ہالی ووڈ میں اپنے انگلش سونگز سے فینز میں کریز کرنے والی پریانکا ا چوپڑا آج کل مصروف ہیں اپنی نئی آنے والی فلم پلینز کی پروموشن میں۔ فلم میں پریانکا مرکزی کردار ادا کریں گی۔

لاس اینجلس میں پریانکاکی گاڑی جب اپنی پسندیدہ ملک شیک شاپ پر روکی تو مداحوں نے خوب جوش و خروش سے ان کا استقبال کیا۔ اس قدر زبردست استقبال پر پگی چوپ خوشی سے پھولے نہیں سمارہی تھیں۔ سابق ملکہ حسن پریانکا چوپڑا نے اداکاری اور ماڈلنگ کے بعد گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھتے ہی شہت پائی۔ پریانکا سابقہ مس وولڈ رہنے کے علاوہ بالی ووڈ فلم انداز، اعتراز، سات خون معاف، میں بھی اپنے جلوے دکھا چکی ہیں۔ اور اب کر رہی ہے تیاری ڈزنی اینیمیٹڈ فلم پلینز میں اداکاری کے جوہر دکھانے کی.