پریانکا چوپڑا کی اپنی کزن منرا کی پہلی فلم کی میوزیکل لانچ میں شرکت

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

ممئبی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی آنے والی فلم ’ضد‘ سے سپر سٹار پریانکا چوپرا کی کزن منرا کر رہی ہے اپنا ڈیبیو۔

ممبئی میں اس فلم کی منعقد ہونے والی میوزیکل لانچ تقریب میں پریانکا نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنی کزن کی حوصلہ افزائی کی۔

اس فلم میں نئے اداکار کرنا ویر شرما بطور ہیرو دکھائی دیں گے جبکہ اس کی ہدایتکاری ویوک اگنی ہوتری نے دی ہے۔

تقریب کے اختتام پر منرا اپنی آواز کا جادو بھی جگاتی نظر آئیں۔ یہ فلم 28 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔