پریانکا چوپڑا فلم برفی کو قومی ایوارڈ نہ ملنے پر ناراض

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

ممبئی(جیوڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنی فلم ”برفی کو قومی ایوارڈ نہ ملنے پر ناراض ہیں۔ بھارتی فلم نگری ممبئی میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساٹھویں نیشنل فلم ایوارڈز میں فلم “برفی کو ایوارڈ نہ ملنے پر انہیں برا لگا۔

انہوں نے کہا برفی کو آسکر ایوارڈ انتظامیہ نے بھی چنا تھا لیکن ملکی سطح پر اسے نظر انداز کیا گیا۔ “برفی”میں پریانکا نے ایک ذہنی معذور لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جسے فلم بینوں نے بھی بہت پسند کیا تھا۔ ادھر بالی ووڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ پریانکا کی ناراضی کی وجہ شاید ان کی سلمان خان کے مقابل فلم “کِک” سے چھٹی ہو سکتی ہے۔ شاہ رخ سے دوستی کی وجہ سے فلم میں ان کی جگہ دیپیکا پڈوکون کو کاسٹ کر لیا گیا ہے۔