ممبئی (جیوڈیسک) سابقہ مس ورلڈ پریانکا چوپڑا بنیں باکسر؛ پریانکا چوپڑا کی بھارتی ایتھلیٹ میری کوم کی زندگی پر مبنی بائیو گرافیکل اسپورٹس ڈرامہ فلم”میری کوم”کے پوسٹرز جاری کر دیے گئے ہیں۔ ہدایتکار امنگ کمار کی اس فلم میں پریانکا کیساتھ مناکشی کالیتا، زاشرے کوفن اور ششیر شرما اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
سائیون کو ادرس کی تحریر کردہ اس بائیو گرافیکل فلم کو معروف فلمساز و ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے پروڈیوس کیا ہے جسکی کہانی بھارتی ورلڈ باکسنگ چمپئن میری کوم کی زندگی کا مکمل احاطہ کررہی ہے۔ انگریزی و ہندی زبان میں بنائی گئی یہ ڈرامہ فلم میری کوم رواں برس 5 ستمبر کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔