پریانکا چوپڑا کے آئٹم نمبر ببلی بدمعاش ہیکی وڈیو منظر عام پر

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

ممبئی(جیوڈیسک) این جی ٹی کرینہ کپور ،ایشوریا رائے ،کترینہ کیف اور ملائیکہ اروڑا سمیت کئی صف اول کی ہیروئنز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پریانکا چوپڑابالی ووڈ کی مہنگی ترین آئٹم گرل بن گئی ہیں۔2 اعشاریہ 8کروڑ کے عوض ہدایتکار سنجے گپتا کی فلمشوٹ آٹ ایٹ واڈالاکے لیے عکس بند کروائے گئے پریانکا چوپڑا کے آئٹم سونگ کی وڈیو منظر عام پر آگئی۔ببلی بدمعاش ہے۔

کے بولوں پر مبنی پریانکا کے پہلے آئٹم سونگ کے لیے ڈانس کوریوگرافی احمد خان نے کی ہے جسے معروف پلے بیک سنگر سونیدی چوہان کی آواز میں نامور موسیقار و گلوکار انوملک نے کمپوز کیا ہے۔آئٹم سونگ کے لیے پریانکا کے کاسٹیوم پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اورمعروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کا ڈیزائن کردہLED لائٹس سے مزین انکا لباس 1981میں امیتابھ بچن کی فلم یارانہ بلب والے ڈریس سے مماثلت رکھتا ہے جسکے ذریعے پریانکا امیتابھ کوٹریبیوٹ پیش کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس انکانٹرز کی کہانی بیان کرتی2007کی بالی ووڈ فلم شوٹ آٹ ایٹ لوکھنڈ والا کے سیکوئلشوٹ آٹ ایٹ واڈلاکو معروف فلمساز ایکتا کپور نے پروڈیوس کیا ہے جس میں جان ابراہم، انیل کپور،تشار کپور،کنگنا رناوٹ ،سونوسوڈ ،منوج باجپائی، مہیش منجریکراور رونت روئے نے اہم کردار ادا کیے ہیں ۔ایکشن سے بھرپور کرائم تھرلر فلم شوٹ آٹ ایٹ واڈلا رواں سال یکم مئی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی جسکی تشہیری مہم میں بھی پریانکا بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی۔