بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلموں کوئی مل گیا اور کرش کے بعد ہریتک روشن کی نئی سائنس فکشن سیریز کا تیسرا حصہ” کرش تھری”ریلیز کیلئے تیار ہے جس سلسلے میں پہلا ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے تاہم اس سے پریانکا چوپڑا کچھ ناراض ہیں۔
بالی ووڈ کی پگی چوپس کا شکوہ ہے کہ ٹریلر میں صرف اور صرف ہریتک روشن ہی نظر آ رہے ہیں جبکہ انکی صرف ایک ہی جھلک دِکھائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کرش تھری کے ٹریلر کو اب تک ڈیڑہ کروڑ سے زیادہ افراد آن لائن دیکھ چکے ہیں۔
پریانکا کا ہریتک کے ساتھ پہلا گانا بھی جاری کر دیا گیا ہے لیکن اب بھی پریانکا ناخوش ہیں اور کہتی ہیں کہ وہ فلم کی ہیروئن ہیں لیکن لگتا یہی ہے کہ ہدایتکار نے انہیں ٹریلر میں نظر انداز کیا ہے۔