ممبئ (جیوڈیسک) بالی وڈ کے غنڈے شائقین کی جیبوں پر ہاتھ صاف کر گئے۔ فلم سو کروڑ کلب میں داخل ہو گئی۔
ستر کی دہائی کے بنگالی غنڈے آج کے شائقین کی توجہ لوٹنے میں کامیاب ہوگئے، پریانکا کی دلکشی، رنویر سنگھ اور ارجن کپور کی غنڈہ گردی انھیں سو کروڑ کے کلب میں لے گئی۔
اکیس فروری کو ریلیز ہونے والی فلم غنڈے نے دنیا بھر میں سو کروڑ کا شاندار بزنس کرلیا، تیراسی کروڑ روپے بھارت میں اور سترہ کروڑ سمندر پار کمائے گئے۔