پریانکا کے نئے گانے ایگزاٹک نے دھوم مچا دی

Priyanka

Priyanka

ممبئی(جیوڈیسک)سابق ملکہ حسن اور بالی ووڈ ادکارہ پریانکا چوپڑا کے نئے گانے “ایگزاٹک” کو کھیلوں کے مقابلوں گنیز انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کا تھیم سانگ چن لیا گیا۔ پریانکا چوپڑا نے اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی شروع کر رکھی ہے اور ان کی پہلی البم جلد آنے والی ہے۔

لیکن ان کیگانوں نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔ امریکی ریپ آرٹسٹ پِٹ بل کے ساتھ ان کا گانا “ایگزاٹک” شہرت کی بلندیوں پر پہنچ چکا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ اسے کھیلوں کے مقابلوں گنیز انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کے۔

تھیم سانگ کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔ سپین، اٹلی، برطانیہ اور امریکا میں مقابلوں کے دوران یہ گانا نشر کیا جائے گا۔ پریانکا کا کہنا ہے کہ ان کے گانے کو تھیم سانگ چنا جانا ان کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔