پریانکا چوپڑا کا بچیوں کی فلاح کیلئے کام کرنیکا عزم

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

ممبئی(جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی سفیر بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بچیوں کے لئے موبائل فون اپیلیکشن لانچ کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے بچیوں کی بہتری کے لئے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مائی ورلڈموبائل اپیلیکشن کے ذریعے یونیسیف بچیوں کے بارے میں سروے کرے گی۔ تقریب سے بات چیت کرتے ہوئے پریانکا نے کہا کہ بھارت جیسے ملک میں کوئی کام آسان نہیں۔

اسکے لئے سخت محنت اور کوشش کرنا پڑتی ہے۔ انہوں میں تقریب میں شریک غریب بچیوں کے ساتھ بات چیت کی۔ پریانکا کو دو ہزار دس میں یونسیف نے خیر سگالی کی سفیرچنا تھا۔