ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کو کئی بلاک بسٹر فلمیں دینے والی سابقہ مس ورلڈ اور صفِ اول کی اداکارہ پریانکا چوپڑا عرف پگی چاپس آج کل بازو کی تکلیف میں مبتلا ہیں اوران کیلئے فزیو تھراپسٹ کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔پریانکا چوپڑا ان دنوں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میری کام بائیو پک کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ ایک باکسر کے کردار میں جلوہ گر ہونگی۔
فلم میری کام بائیو پک کے ڈائریکٹر اومنگ کمار نے ہیروئن کیلئے فزیوتھراپسٹ کا بندوبست کرلیاہے تاکہ ناصرف شوٹنگ کے دوران بلکہ دن بھر وہ انہیں بازو کو آرام دینے کیلئے مفید مشورے دے سکے۔ پریانکا کو دو دن کیلئے مکمل آرام کاوقت دیا گیا ہے جبکہ آئندہ شوٹنگ کے دوران ممکنہ طور پر بازو میں درد محسوس ہونے پر ان کیلئے فزیوتھراپسٹ سیٹ پر موجود ہو گا اور فلم ختم ہونے تک پریانکا کیساتھ رہے گا۔