ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اسٹار پریانکا چوپڑا کا نیا گانا Exotic گنیز انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کا تھیم سانگ بن گیا ہے۔ سابق ملکہ حسن ، ماڈل اور اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بطور سنگر اولین گانے ان مائی سٹی کو خوب سراہا گیا۔ اب ان کانیا گانا Exotic ریلیز کیا گیا ہے جو امریکی ریپ آرٹسٹ پِٹ بل کے ساتھ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اگرچہ نقادوں کی طرف سے گانے کو زیادہ سراہا نہیں گیا، لیکن اس گانے کو اپنی نوعیت کے پہلے گنیز انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کا تھیم سانگ قرار دے دیا گیا ہے۔ اسپین، اٹلی، برطانیہ اور امریکا میں مقابلوں کے دوران یہ گانا نشر کیا جائے گا۔ پریانکا کا کہنا ہے کہ گانے کو آفیشل تھیم سانگ بنانا ان کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔