ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے فلم میں اپنے کردار میں حقیقی رنگ لانے کے لئے باکسنگ کی تربیت حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور ’’بمبئے ویلویٹ‘‘ نامی فلم میں ایک اسٹریٹ فائٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کے لئے انہیں مارشل آرٹس کی مختلف اقسام سے واقفیت ہونا ضروری ہے۔ اپنے کردار کو حقیقی بنانے کے لئے رنبیر کپور نے باکسنگ سیکھنا شروع کر دی ہے، اس کے لئے کینیا سے خصوصی ماہر کو بلایا گیا ہے جو انہیں 4 ماہ تک باکسنگ سمیت دیگر مارشل آرٹس کی تربیت دے گا۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارائیں پریانکا چوپڑا اور سوناکشی سنہا بھی اپنی نئی آنے والی فلموں میں باکسر کا کردار ادا کررہی ہیں جس کے لئے وہ بھی خصوصی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔