پریانکا نے اپنے گانے ایکزوٹک کے نام پر ملک شیک متعارف کروا دیا

Priyanka

Priyanka

ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹیبالی ووڈ کو کئی بلاک بسٹر فلمیں دینے والی سابقہ مس ورلڈ اور بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ پریانکا چوپڑا عرف پگی چاپس نے باقاعدہ طور پر گلوکاری کے میدان میں بھی قدم جمالیے ہیں۔ پریانکا نے گذشتہ دنوں معروف امریکی گلوکار، نغمہ نگار اور ریپ آرٹسٹ پِٹ بل کے ساتھ نئی البم کے لیے ایک سنگل گانا ایکزوٹک بھی ریکارڈ کروایا جس کے بعد اب انہوں نے اس گانے کے نام پر اپنا ملک شیک بھی متعارف کروادیا ہے۔

کیلے، بادام، پگھلی ہوئی چینی کا سوس اور ونیلا آئس کریم پر مشتمل اس سلیبرٹی ملک شیک دی ایکزوٹک کی لانچنگ تقریب امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ویسٹ ہالی ووڈ کے معروف ملک شیک اسٹور ملینز آف ملک شیکس پر ہوئی۔ پریانکا نے خود اپنے ہاتھوں سے دی ایکزوٹک ملک شیک تیار کرکے اس کا پہلا سپ بھرا اور فوٹو گرافرز کو پوز دے کر ملک شیک کو باقاعدہ طور پر لانچ کردیا۔

واضح رہے کہ اپنے پہلے ہی گانے اِن مائی سٹی (In My City) سے بین الاقوامی سطح پر دھوم مچانے والی پریانکا نے اپنے دوسرے گانے ایکزوٹک کی وڈیو پچھلے دنوں جاری کی ہے جو تیزی سے میوزک چارٹس پر مقبولیت حاصل کر رہا ہے اور حال ہی میں اسے گینز انٹرنیشنل چمپئنز کپ کا تھیم سونگ قرار دیا گیا ہے۔