سیالکوٹ (اصل میڈیا ڈیسک) سیالکوٹ میں مذہبی پوسٹر اتارنے کے الزام میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے والے سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا قتل کیس میں مزید 8 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کو پیر کے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
مقدمے میں 34 ملزمان پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر ہیں جبکہ 80 زیر حراست افراد شامل تفتیش ہیں۔
سانحہ سیالکوٹ میں گرفتار ہونے والے 42 افراد بےقصور ثابت ہونے پر شخصی ضمانتوں پر رہا ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب سانحہ سیالکوٹ کیس کی سماعت جیل میں ہی کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج روزانہ جیل جاکر کیس کی سماعت کریں گے۔
یاد رہےکہ تین دسمبر کو ہجوم نے سیالکوٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کو تشدد کر کے قتل کردیا تھا اور لاش جلا دی تھی۔