لیما (جیوڈیسک) پرو میں ائیر پورٹ سے برطانوی اور آئرش سہیلیو ں کو گرفتار کر لیا گیا، دونوں سہیلیوں پر منشیات اسمگلنگ کا الزام ہے ، پروکے کسم حکام کے مطابق لیما انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے 19 سالہ برطانوی شہری میلسی رییڈ اور بلفاسٹ کی رہنے والی 20 سالہ Michaella کو حراست میں لیا گیا ہے۔
دونوں کے پاس سے 2 ملین ڈالر مالیت سے زائد کی 12 کلو گرام کوکین برآمد کر لی گئی ہے۔ کھانے کے پیکٹوں میں چھپائی کوکین کو اسپین اسمگل کیا جا رہا تھا۔