نواز اور شہباز شریف کو دہشت گردوں سے براہ راست خطرہ ہے: رانا ثنااللہ

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور (جیوڈیسک) لاہور وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ خفیہ اداروں کی رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کودہشت گردوں سے براہ راست خطرہ ہے۔

روزنامہ دنیا کے فورم میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ گذشتہ دور حکومت میں بھی لیگی قیادت کو سیکورٹی خدشات سے آگاہ کیا گیا تھا۔ تاہم مسلم لیگ نون کی حکومت کے قیام کے بعد خفیہ اداروں کی رپورٹس پر دونوں رہنماوں کی سیکورٹی میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ راجن پور میں کچے کے علاقے میں موجود ڈاکوں کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری جاری ہے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ستمبر اکتوبر میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے قانون سازی مکمل کرلی جائے گی۔