نواز حکومت بنتے ہی جان کیری پاکستان کا دورہ کریں گے ،امریکا

John Cerry

John Cerry

واشنگٹن(جیوڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ نئی حکومت قائم ہوتے ہی جان کیری پاکستان کا دورہ کریں گے۔ جان کیری نے ٹیلی فون کرکے نواز شریف کو کامیابی پر مبارک باد بھی دی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان افغانستان کے لیے امریکی نمایندہ خصوصی جان کیری نے اتوار کو نواز شریف کو فون کیا تھا اور انھیں مبارک باد دی تھی۔

جان کیری نے نواز شریف سے کہا تھا کہ وہ ان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد مل کر کام کرنے کے لیے پرامید ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے امریکا سے بہتر تعلقات کا عزم ظاہر کیا ہے، امریکا بھی دہشت گردی کے کلاف جنگ سمیت مختلف معاملات پر نئی حکومت سے خوشگوار اور مثبت تعلقات کا خواہاں ہے۔