اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نے الزام عائد کیا ہے کہ نواز حکومت انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں رکھے گئے غریب سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے نکالنا شروع کر دیا ہے۔
ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ایک طرف پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخ بڑھا کر بدترین مہنگائی کی گئی تو دوسری طرف غریبوں کو سرکاری ملازمتوں سے نکال کر انکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کئے جا رہے ہیں۔ حکومت ابھی تک دہشت گردی سے نمٹنے کی کوئی پالیسی بھی وضع نہیں کر سکی۔