پرْو میں زمین پر قابض افراد کی پولیس سے جھڑپیں ،شیلنگ

Pro

Pro

لیما (جیوڈیسک) پرو میں سرکاری زمین پر قبضہ ختم کرانے پر پولیس کو شدید مظاہرے کا سامنا کرنا پڑا۔ پرو کے شمالی شہر میں سرکاری زمین پر قبضے کے تنازعے پر علاقہ میدان جنگ بن گیا۔

قبضہ مافیا سے علاقہ خالی کرانے پر پولیس اور مخالفین کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی ،پولیس نے آنسو گیس سے مشتعل مظاہرین کو روکنے کی بھی کوشش کی۔کورٹ نے پولیس کو قبضہ کی ہوئی زمین کو خالی کرانے کا حکم دیا تھا۔