تہران (جیوڈیسک) ایران نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کر دی۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کہتے ہیں تہران کے پاکستان اور بھارت کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں ، اگر دونوں ممالک چاہیں تو مسئلہ کشمیر پر مصالحت کے لیے تیار ہیں۔ جواد ظریف کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ ختم کرنے لیے معاونت کر سکتے ہیں۔
اسلام آباد اور نئی دلی میں جاری حالیہ کشیدگی کو کم کرنے کیلئے بھی کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔