کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے سیکریٹری و ترجمان سندھ طاہر حسین سید نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم کی بربریت کے خلاف اور مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر آل پاکستان مسلم لیگ سندھ نے کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میر پور خاص اور نواب شاہ سمیت 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر گزشتہ 62سالوں سے اقوام متحدہ کی سولی پر چڑا ہوا ہے۔
سابق صدر پر ویز مشرف نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مثبت پیش رفت کا آغاز کیا تھا تاہم موجودہ اور گزشتہ دونوں حکومتوں نے مسئلہ کشمیر کیلئے کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔ جبکہ سندھ کے صدر شہاب الدین حسینی اور جنرل سیکریٹری شاہد قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار من قائم ہوناضروری ہے۔
اس مسئلہ کیلئے دونوں ممالک کے درمیان تین جنگیں ہو چکی ہیں۔ مگر مسئلہ کشمیر جوں کاتو ں ہیںجنگیں مسائل کا حل نہیں ہوتی۔ مسئلہ کشمیر حال کرنے کیلئے پرویز مشرف جیسے نیڈر اور بے باک لیڈر کی ضرورت ہے۔ ہم نہتے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کی بھر پور مزہمت کرتے ہیں اور کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر ی عوام کیساتھ ہے۔