مسئلہ لیاری کے حل کیلئے سنجیدہ راستہ نہیں اپنایا گیا تو بد امنی کی آگ پورے شہر میں پھیل جائیگی
Posted on June 10, 2013 By Geo Urdu کراچی
کراچی : لیاری پیرس نہیں بن سکا تو اسے شام بھی نہ بنایا جائے اور لیاری کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں کیونکہ دو مسلح گروہوں کی لڑائی نے لیاری کے مکینوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے لیکن حکومت چین کی بنسری بجارہی ہے اور وزیراعلیٰ سب ٹھیک ہے۔
کا راگ الاپ رہے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن چھاپے اور گرفتاریاں بھی لیاری کے مکینوں کو امن و تحفظ کی فراہمی میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں ۔ چیئرمین عمران چنگیزی کی صدارت میں ہونے والے نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن ( این جی پی ایف ) کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شریک چیئرمین سماجی ونگ محمد رئیس۔
چیئرمین سیاسی ونگ جمیل اقبال چیئرمین ہیلتھ ونگ ڈاکٹر سکندر شیخ چیئرمین ایجوکیشن ونگ ڈاکٹر عارف چیئرمین یوتھ ونگ ادیب مشرقی چیئرمین خواتین ونگ شمع خان مونا چیئرمین اقلیتی ونگ شری ہنس راجکمار و دیگر نے لیاری کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیاری شام و لبنان جیسا منظر پیش کررہا ہے اسلئے لیار ی کے مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ راستہ و طریقہ اختیار کیا جائے وگرنہ بد امنی کی آگ پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔