برسلز (اصل میڈیا ڈیسک) نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ اتحادی ارکان کے ساتھ شام کے سیاسی حل کی کوششوں میں اضافے کے موضوع پر مطابقت طے ہو گئی ہے۔
اسٹولٹن برگ نے کہا کہ رکن ممالک نے شمال مشرقی شام کی صورت حال اور اس کے مستقبل کے حوالے سے سیاسی حل کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔
برسلز میں نیٹو وزرائے دفاع کے اجلاس کی پہلی نشست کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رکن ممالک کو ترکی کے جائز خدشات کی پروا ہے اور اس کا اعتراف بھی کیا گیا ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ علاقے میں امن و استحکام کی کوششوں میں عالمی برادری موثر کردار ادا کرے۔