ملتان(جیوڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے پانچ سال تک عوام کو لوٹا،تحریک انصاف نیانظام لے کرآرہی ہے،ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ظلم کا نظام ہے،بڑے بڑے ڈاکو اسمبلیوں تک پہنچ گئے،اسمبلیوں تک پہنچنے والے ڈاکووں کو جیلوں میں بھجوائیں گے۔
لوٹوں کو بڑی زور سے پھینٹی لگانی ہے، ۔ ملتان کے علاقے جلال پور پیروال میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ 11مئی کی شام کو تحریک انصاف جشن منائے گی،تحریک انصاف ایک نیانظام لے کرآرہی ہے،نئے نظام میں تھانے کی سیاست ختم کریں گے۔
کوئی ایم این اے مرضی کا تھانیدار نہیں رکھواسکے گا،نئے پاکستان میں جھوٹی ایف آئی آر کٹوانے والے کو جیل بھیج دیں گے،عوام کو پٹواریوں کی سیاست سے آزاد کرنے آیا ہوں،گاوں کے لوگ مل کر فیصلہ کریں گے کہ تھانیدار کس کوہونا چاہیے ۔عمران خان کا کہناتھاکہ نوازشریف اتنے ڈرپوک کیوں ہیں،میں مناظرے کیلیے نواز شریف کو کہتا ہوں جواب شہباز شریف دیتے ہیں۔