عوامی مسائل پر سیاسی دوکان چمکناے کا دور ختم ہو گیا۔ جانی میمن

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے سیکریٹری اطلاعات جانی میمن نے کہا کہ عوامی مسائل پر سیاسی دوکان چمکنانے والے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں ڈال سکتے، میئر کراچی مخالفانہ بیان بازی ترک کرکے شہر کراچی کی تعمیر و ترقی میں سندھ حکومت کا ہاتھ بٹائیں جانی میمن نے کہا کہ عوام باشعور ہیں انہیں شہر کی ترقی اور اپنے مسائل کا حل چاہیئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو کی ہدایت پر شہر میں تعمیر و ترقی کا جال بچھا کر شہر کراچی کو دنیا کا میگا پولیٹن سٹی بنا نے کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے کہاکہ شہر کراچی میں تعمیر و ترقی پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت کا کارنامہ ہے ہر دور میں پیپلز پارٹی نے شہر کی ترقی اور عوام کو مسائل سے چھٹکار دلا نے کے لئے کام کیا ہے آج شہر کراچی کے بڑے عوامی منصوبے پیپلز پارٹی نے ہی شہر کراچی کے باسیوں کو دیا ہے۔

جانی میمن نے کہاکہ عوامی مسائل پر اپنی سیاسی دوکان چمکانے والے ناکام ہوچکے ہیں شہر کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے خصوصی پیکج پر کراچی کی عوام چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے مشکور ہیں۔
جاری کردہ : جانی میمن ،سیکریٹری اطلاعات
پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی