لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ایم این اے رانا مبشر اقبال نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان حکومت نے تمام امیدیں اور توقعات خاک میں ملادی ہیں۔یوٹرن حکمت عملی نے ملک کو اقتصادی، سیاسی، احتسابی، انتخابی و پارلیمانی بحرانوں میں ڈبو دیا ہے۔شدید بارشوں کے باعث اضافی پانی بھارت نے چھوڑ نا ہی تھا لیکن حکومت سوئی رہی۔عوام ان دنوں مہنگائی بے روزگاری اورکسادبازاری کا شکا ر ہے۔تمام مشکلات کے باوجود پوری قوم مسئلہ کشمیر کے جرت مندانہ حل کے لیے حکومت کے ساتھ ہے۔
بھارتی ناجائز قابض فوج بربریت انسانی حقوق کی پامالی اور پوری دنیا کے ضمیر کو جھنجوڑ رہی ہے۔عالمی اداروں اور قوتوں کو جانبداری،بے حسی،لاتعلقی ترک کرکے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہندوستان پر دبا وبڑھانا ہوگا۔ہمارا یقین ہے کہ کشمیری اپنی لازوال جدوجہد میں کامیاب ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیڑے پر کارکنان اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مزید کہاکہ مودی کشمیر یوں کے جذبہ سے خوفزدہ ہے اسی لیے کر فیوختم نہیں کر رہا ۔بھارت جانتا ہے کر فیو کے خاتمے سے لاکھوں بھارتی فوجی بھی کشمیریوں کا سامنا نہیں کر سکیں گے۔
کشمیر میں دو ہفتوں سے جاری کر فیو اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری عوام نے بھی بھارتی فیصلے کو تسلیم نہیں کیا اور وہ اس کے خلاف سخت موقف اپنا ئے ہوئے ہیں اور ہم بھی کشمیر یوں کے موقف کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے لاکھوں فوجی اور کر فیو کشمیر یوں کے جذبے کو ختم نہیں کر سکتا اور انشا اللہ جب بھی کرفیو ختم ہوگا کشمیر یوں کے جذبے کو پوری دنیا دیکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں ہی نہیں انسانیت کا بھی قتل عام کر رہا ہے اور ہم آج بھی یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہی حل کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شعبہ نشرواشاعت۔ آآآآآآ سجادعلی شاکر:این اے 134,132لاہور 03226390480