اشتہاریوں کے کوائف نادرا تصدیق کرانے کا فیصلہ

NADRA

NADRA

فیصل آباد (جیوڈیسک) صوبہ بھر میں گرفتار ہونے والے اشتہاریوں کے کوائف کی نادرا سے تصدیق کروا نے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی طرف سے صو بہ بھر کے آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو جاری کئے گئے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ جو بھی اشتہاری ملزم گرفتار کیا جائے

اسکے متعلق پولیس کے پاس موجود کوائف اور فنگر پرنٹس کی نادرا ریکارڈ سے تصدیق کرا لی جائے۔ آئی جی کی طرف سے یہ احکامات ان اطلاعات کی روشنی میں جاری کئے گئے ہیں کہ خطر ناک اشتہاریوں کی بڑی تعداد نے نئے ناموں کے ساتھ دوسرے اضلاع اور صو بوں میں اپنی کارروائیوں کیلئے گروہ بنا رکھے ہیں

لیکن ان ملزمان کے کوائف دستیاب نہ ہو نے کی وجہ سے انکے متعلق تصدیق کے سلسلہ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لئے پولیس حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ملزمان کے کوائف اور فنگر پرنٹس کو نادرا کوائف کے ساتھ میچ کیا جائے۔