عمل کے بغیر تعلیم و تربیت بے اثر ہے ، ڈا کٹر محمد احسان ملک
Posted on April 26, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
گو جرا نوالہ ( سردارعرفان طا ہر سے ) عمل کے بغیر تعلیم و تربیت بے اثر ہے۔ جو انسان پو ری لگن اور محنت کے ساتھ کو شش کر تا ہے تو اللہ رب العزت اسے مطلوبہ منزل تک ضرور پہنچا دیتا ہے ۔ طا لب علم کی زندگی کا سرمائیہ اور اس کا قل حاصل امتحانا ت کے بعد اچھے نمبر و ں سے کامیابی ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر ڈا ئر یکٹر جنرل دی یو نیورسٹی آف پنجاب پر و فیسر ڈا کٹر محمد احسا ن ملک نے یو نیو رسٹی کے دوسرے کا نو وکیشن میں یو نیو رسٹی طلبا ء و طالبا ، والدین ، اساتذہ اکرام اور میڈیا نما ئندگان سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ رجسٹرار پی یو جی سی فقیر احمد عرفان ، میڈم فرحانہ عزیز ، نو ید احمد جمٹ ، چو ہدری نو ید ، حافظ محمد عمران ، آفیسر تعلقا ت عامہ عا بد حسین سیالوی ، شا ہ زیب بٹ ، عمران احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔
پر و فیسر ڈا کٹر احسا ن ملک نے کہاکہ کوئی بھی عہدہ ملکیت نہیں بلکہ ذمہ داری ہو تا ہے جسے نبھا نا ہر فر دکا اولین فریضہ ہے ۔ کوئی بھی عہدہ یا مر تبہ حاصل کرنے کے بعد اپنی شخصیت میں جھکا ئو لا نا فطرت کا تقا ضا ہے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ انسان کی اصل زندگی درحقیقت ریٹا ئر منٹ اور مو ت کے بعد ہی شروع ہو تی ہے اس لیے ایسے کامو ں کا ارتکا ب کرنا چا ہیے جن سے دوسرو ں کو نفع پہنچا یا جا سکے اور لو گ کسی عہدے یا دنیا سے چلے جا نے کے بعد بھی یا د کریں حیا ت جا ودا ں کا مصدا ق انسان ہی فطر ت کے تقا ضے حقیقی معنو ں میں پو رے کر سکتا ہے۔
انہو ں نے کہاکہ دوسرو ں پر تنقید کرنے کی بجا ئے خو د کو بہتر بنانا بھی صدقہ جا ریہ ہے۔ انہو ں نے ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ و طالبا ت کو عملی زندگی میں کامیا بی و کامرانی کی دعا دی تقریب کے اختتام پر 800 طلبا ء و طالبا ت میں اسنا د تقسیم کی گئیں یو نیو سٹی کے طالب علمو ں میں اس موقع پر خاصا جو ش و خر وش دیکھنے کو ملا۔