کراچیٰ (خصوصی رپورٹ)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس کے ذاتی محافظ اور ڈرائیورز کے اغوا کو پنجاب حکومت کا بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی انتقامی کاروائیاں نا قابل برداشت حد تک بڑھ گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر عباس کے محافظوں کو اغوا کرنے کا مقصد اُن کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔
علامہ راجہ ناصر کو کسی بھی قسم کے نقصان کا ذمہ دار شہباز شریف اور چوہدری نثار ہونگے، علامہ اصغر عسکری کا کہنا تھا کہ ہم انتقامی کارروائیوں سے مرعوب نہیں ہونگے اور ملکی استحکام اور بقا کے لئے اپنا آئینی و قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے ہم بزدل حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ شب علامہ ناصر عباس جعفری کے دو ڈرائیورز اور ایک محافظ راولپنڈی سے یوم علی کے جلوس سے واپس اسلام آباد آرہے تھے کہ راستے سے انہیں آغوا کرلیا گیا۔