خیرپور: خیرپور ناتھن شاہ میں چہلم امام حسین علیہ السلام انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ چہلم شہدائے کربلا کے موقعے پرانجمن جعفریہ کے زیر احتمام مرکزی امام بارگاہ پیر شاہ میں مرکزی مجلس عزا سے علامہ قمر عباس نقوی، علامہ مہدی رضا، مولانا عمران علی اور دیگر علما ئے کرام خطاب کرینگے ۔جس کے بعد علمدار چوک سے شبیھ ذوالجناح کے ساتھ مرکزی ماتمی جلوس برآمدہو گا۔
اس موقعے پر پولیس اور رینجرز کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔امام بارگاہوں اورماتمی جلوسوں کے راستوں پر پولیس اور رینجرز کے 300اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ۔مرکزی ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا شام غریباں چوک پہنچے گا۔ جہاں پر شام غریباں برپا کی جائے گی۔ ماتمی جلوس برآمد ہونے سے قبل نماز ظہرین باجماعت ادا کی جائے گی۔چہلم کے موقعے پرضلعی انتظامیاں کی طرف سے خیرپور ناتھن شاہ کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔سیکورٹی خدشات کے پیش نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائدکردی گئی ہے اور جبکہ موبائل فون سروس کے بند ہونے کابہی امکان ہے۔