کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) تحصیل بھر سے 43 جلوس، تعزیہ جات اور 86 مجالس برپا ہوئیں۔ کروڑ میں 9 بڑے تعزیے کے جلوس اور 6 مجالس منعقد ہوئیں۔ شہر میں حضرت علی، حضرت عباس علمدار، حضرت حسن، حضرت حسین ، حضرت علی اکبر، حضرت علی اصغر ، حضرت حر، حضرت زین العابدین کے نام سے منسوب بڑے تاریخی تعزیے بر آمد ہوئے۔ اور امام بارگاہ حسینیہ مہاجرین سمیت تھلہ قریشیاں بوھڑ والا ، بستی جھرکل سے ماتمی جلوس نکالے گئے۔ جس میں زنجیر زنی بھی کی گئی۔ اسی طرح امام بارگاہ حسینیہ ، باب الرضاء ، امام بارگاہ قریشیاں والا میں مجالس کا اہتمام کیا گیا۔ اور تھلہ قریشیاں بائی پاس روڈ پر امام حسین اور آپ کے رفقاء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہزاروں افراد جمع ہوئے۔ یہاں پر بستی عنایت اور بستی بھوچاں سے تعزیے برآمد ہوئے۔ اس موقع پر ڈی سی او لیہ رانا گلزار ، ڈی پی او غازی محمد صلاح الدین ، اے سی تنویر یزدان ، ٹی ایم او ممتاز کلاچی ، ڈی ایس پی خالد ڈاہا ، ایس ایچ او ملک ریاض ، صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ اپنے تمام عہدیداروں کے ساتھ موجود رہے۔ اسپیشل پرانچ ، سکیورٹی سی ٹی ڈی ، ایلیٹ فورس ، 1122 اور محکمہ صحت کے عملہ نے فرائض سر انجام دیئے اور کسی بھی ناگہانی صوتحال سے نمٹنے کیلئے فوج کے ریزرو دستے موجود تھے۔ اسپیشل برانچ کے فیلڈ آفیسر مظفر اقبال نے ڈی ایس پی ملک خلیل احمد اور ایس ایچ او کروڑ ملک ریاض کی نگرانی میں بذریعہ ٹیکنکل آلات و سنائپر ڈاگ جلوس اور مجالس کی سرچنگ و سوئپنگ کی۔ لاری اڈا ریلوے اسٹیشن پر مشکوک افراد کو چیک کیا گیا اور کروڑ پولیس کے ساتھ مل کر پروگراموں کے فوپروف انتظامات کروائے گئے۔ اس موقع پر ایک ڈی ایس پی 2 انسپکٹر ، 12 سب انسپکٹر ، 18 اے ایس آئی ، 11 حوالدار ، 180 کانسٹیبل ، رضاء کار ، سپیشل پولیس اور ایلیٹ فورس کی گاڑیاں موجود رہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Processions
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) حضرت امام حسین اور آپ کے رفقاء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ میدان کربلا میں حق و باطل کی جنگ نے ثابت کر دیا کہ جیت ہمیشہ حق کی ہوتی ہے۔ امن و امان کے ساتھ یوم عاشورہ کے گزرنے پر اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران کے صدر طارق محمود پہاڑ ، سینئر نائب صدر حاجی فاروق ، جنرل سیکریٹری احسان اللہ کلاسرہ ، فنانس سیکریٹری ایاز خان نیازی ، سیکریٹری اطلاعات امجد علی مستری ، نائب صدر انتظار شاہ قریشی نے انجمن تاجران کی جانب سے لگائی گئی دودھ ، پانی ، چائے کی سبیلوں اور چاولوں کی دیگوں کی تقسیم کے بعد شہریوں کا شریہ ادا کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محرم کا دن عظیم دن ہے۔ اس روز حضرت آدم اور حضرت ابراہیم پیدا ہوئے۔ حضور نبی کریمۖ اس روز روزہ رکھتے۔ آپ کے تمام جانثاروں کی قربانی نے اسلام کو زندا و جاوید کر دیا۔ آپ نے ہمیشہ صبر کی تلقین کی۔ حضور نبی کریمۖ نے فرمایا کہ حسن و حسین میرے 2 پھول ہیں۔ اور جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں۔ آپ نے فرمایا جو ان سے لڑے گا وہ مجھ سے لڑے گا۔ اور جو ان سے بغض رکھے گا وہ مجھ سے بغض رکھے گا۔ جس نے ان سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی۔ طارق محمود پہاڑ نے کہا کہ نواسۂ رسولۖ نے ظالم کے سامنے کلمہ حق کہہ کر نانا کے دین کو بچایا۔ اور ہمیشہ کیلئے یزید کو ذلیل و رسوا کر دیا۔ ہمیں چایئے کہ ہم امام عالی مقام کی دی ہوئی تعلیمات اور ان کے نقش قدم پر چل کر اپنی زندگیاں گزاریں۔