لاہور (جیوڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا مشہود کا کہنا ہے کہ جتنا پیسہ جلسے جلوسوں پر لگایا جا رہا ہے، کاش آئی ڈی پیز پر خرچ کیا جاتا، 14 اگست کو پاک فوج سے یک جہتی کا پیغام دیا جانا چاہیے۔
احتجاج کرنے والے غیر ملکی آقاؤں کی زبان بول رہے ہیں۔ جتنا پیسہ جلوسوں پر لگایا جا رہا ہے کاش آئی ڈی پیزپر خرچ کیا جاتا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان 14 اگست کو سونامی کے ذریعے پاکستان کی آزادی کوغلامی میں بدلناچاہتے ہیں۔
عمران خان کو جلسوں پر پیسہ خرچ کرنے کی بجائے یہ رقم آئی ڈی پیز کی فلاح وبہبود پر خرچ کرنی چاہیے۔ عمران خان، طاہر القادری اور شیخ رشیدغیر ملکی آقائوں کی زبان بول رہے ہیں۔
یہ لوگ جلسوں میں چند ہزار افراد لے جا کر بیس کروڑ عوام کی قسمت کا فیصلہ نہیں کر سکتے۔رانا مشہود کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کی حمایت میں نکلیں۔
طاہر القادری خود ہی اپنے خلاف ہیں حکومت کو ان کے خلاف کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔ شیخ رشید پاکستانی سیاست میں وہ گدھ ہیں، جو مردار کھاتے رہے ہیں۔