کراچی :بلدیہ کورنگی کی جانب سے عشرہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو بروقت اور بلا تعطل بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون میں کنٹرول روام قائم کردیا جو 24 گھنٹے فعال اور علاقائی مسائل کے حوالے سے شکایات کا بروقت ازالہ کرے گا ۔میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے عشرہ محرم کے حوالے سے بلدیاتی انتظامات کے جائزے کے لئے بلدیہ کورنگی کے محکماجاتی سربراہان کے ہمراہ رات گئے ضلع کورنگی کی حدود میں قائم امام بارگاہوں کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے جاری کاموںکا معائنہ کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کی اور بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر منتظمین نے بلدیہ کورنگی کی جانب سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے درپیش فراہمی و نکاسی آب اور تجاوزات کے حوالے سے مسائل بیان کیئے۔
اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت کی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی سطح پر خصوصاً امام بارگاہوں کے اطراف فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کو حل کرایا جائے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے محکمہ انسداد تجاوزات بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی حدود میں امام بارگاہوں ،مجالس گاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے روٹس کو نو پارکنگ زو ن بنا یا جائے اور عشرہ محرم کے دوران برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس پر جلوس برآمد ہونے سے قبل صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ تجاوزات اور رکاوٹوں کا بھی خاتمہ یقینی بنا یا جائے۔