ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکاچوپڑا اداکاری کی ساتھ ساتھ پہلی مرتبہ کس فلم کے لیے پروڈیوسر کے فرائض بھی انجام دے رہی ہیں کا کہنا ہے کہ میں فلم مادام جی کے لیے بطور پروڈیوسر فیصلے کرنے سے بہت لطف اندوز ہورہی ہوں۔
ایک انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ایک عورت کبھی بھی پروڈکشن ہاؤس نہیں چلا سکتی مگر اب میں اداکارہ اور گلوکارہ کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر بھی بن گئی ہوں اور اپنے پروڈکشن ہاؤس ’’پرپل پیبل پکچرز‘‘ کے بینر تلے فلم ’’مادام جی‘‘ بنانے جارہی ہوں۔
یہ فلم ایک غیر حقیقی کہانی پر مبنی ہے جس میں ایک ایسی ائٹم گرل کو دکھایا جائے گا جسے حالات سیاست کے میدان میں دھکیل دیتے ہیں ۔میں بڑے بجٹ کی فلم بنانے کی قابل نہیں مگر میری کوشش ہے کہ اس چھوٹی فلم میں بڑا ٹیلنٹ دکھا سکوں اداکارہ کا کہناتھا کہ اپنی اس فلم کے سلسلہ میں متعدد ہدایتکاروں اور اداکاروں سے ملاقات بھی کر چکی ہوں اور مجھے بطور پروڈیوسر فیصلہ کرنے سے بہت مزہ آرہاہے کیونکہ اس سے مجھے ایک نیا تجربہ حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھنے کو بھی مل رہا ہے۔
نئے سال میں اپنی مصروفیات کے سلسلہ میں پریانکا کا کہنا تھا کہ میں ان دنوں اپنی دو فلموں ’’باجی راؤمستانی‘‘ اوردل دھڑکنے دو کی شوٹنگز میں مصروف ہوں جو آئندہ سال بھی جاری رہیں گی جب کہ حال ہی میں امریکا کے اے بی سی نیٹ ورک کے ایک پروگرام کی معاہدہ کے لیے حل ہی میں لاس اینجلس بھی گئی تھی جہاں اس نیٹ ورک سے بات ہوئی ہے اور امید ہے جلد ہی میں مداحوں کو امریکی ٹی وی نیٹ ورک بھی نظر آؤں گی۔