پیداوار میں کمی، گندم در آمد کرنے پڑے گی، سندھ فلار ملز ایسوسی ایشن

Wheat

Wheat

کراچی (جیوڈیسک) سندھ فلار ملز ایسوسی ایشن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں گندم کی پیداوار طلب کے مقابلے میں کم رہنے کے باعث اس کی درآمد کرنی پڑے گی۔پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن سندھ سرکل کے چیئرمین چوہدری جاوید انصر کے مطابق رواں سیزن ملک میں 2 کروڑ 43 لاکھ ٹن تک گندم پیدا ہونے کا امکان ہے۔

جو طلب سے انتہائی کم ہے۔انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ رواں سیزن ملک کو تقریبا 8 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنی پڑ سکتی ہے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کیلئے گندم کی درآمد پر ودہولڈنگ ٹیکس کم کیا جائے، اس ٹیکس کی شرح فی الحال 5 فی صد ہے۔