لاس اینجلس (جیوڈیسک) دہشت اور خوفناک مناظر سے بھر پور فلم ’دی وومن ان بلیک‘ کے سیکوئل’ اینجل آف ڈیتھ‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹام ہار پر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک نرسری میں زیر تعلیم بچوں کے گرد گھومتی ہے جنہیں دوسری جنگ عظیم کے دوران ان کے ٹیچرز بمباری کی وجہ سے کئی عرصے سے ویران پڑی ایک حویلی میں منتقل کر دیتے ہیں۔
فلم میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھانے والوں میں ہیلن مک کروری، جیریمی ایروائن، ایڈرین رالنس، لیان بیسٹ، اور جوڈ رائٹ سییت دیگر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس سلسلے کی پہلی فلم وومن ان بلیک برطانیہ کی 20 سالہ تاریخ کا سب سے زیادہ بزنس سمیٹنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ ٹوبن آرمبرسٹ کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم 2 جنوری 2015 کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔