فلم “رڈرلیس”کا پہلا ٹریلر جاری

Rudderless

Rudderless

نیویارک (جیوڈیسک) باپ کی اپنے آنجہانی بیٹے کیلئے محبت سے بھر پور جذبات پر مبنی امریکن میوزیکل ڈرامہ فلم رڈر لیس کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ معروف امریکی اداکار الیم ایچ میسی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ پہلی فلم سام نامی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو اپنے بیٹے کی حادثاتی موت کو زندگی کا روگ بنا لیتا ہے۔

فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں بیلی کروڈپ، سلینا گومز، اینٹن یلکن، فیلی سٹی ہفمین اور ولیم ایچ میسی سمیت دیگر شامل ہیں۔ کیتھ جرول کی پروڈکشن میں بننے والی انسانی جذبات سے بھرپور یہ فلم 17 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔