کراچی (جیوڈیسک) شیعہ علماء کونسل نے پروفیسر تقی ہادی نقوی کے قتل اور ٹارگٹ کلنگ کے دیگر واقعات کے خلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ آج تمام جامع مساجد میں پرامن مظاہرے بھی کئے جائینگے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا سید ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود رینجرز اور پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہیں، شہری حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ہتھیار اٹھانے پر بھی مجبور ہیں۔
انہوں نے پروفیسر تقی ہادی نقوی کے قتل کے خلاف سندھ بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا۔ آج تمام جامع مساجد میں پرامن احتجاج کیا جائے گا۔ اگلے لائحہ عمل کا اعلان اتوار کے روز ہو گا۔